چیمپئنز ٹرافی 2025ء : ہربھجن سنگھ پاکستان کے بغض میں تمام حدیں پار کرگئے

سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھر اوچھی حرکتوں اُتر آئے، سوشل میڈیا کانٹینٹ کیریئیٹر کیساتھ بھی بدتمیزی کرڈالی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر گزشتہ روز سوشل میڈیا کانٹینٹ کیریئیٹر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور 2006ء کے لاہور ٹیسٹ میں ہربھجن کی گیندبازی پر شاہد آفریدی کے 4 چھکوں کی تصویر لگائی جس پر سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر برہم ہوگئے۔

 

ہربھجن نے پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جو معروف اخبار ہیرڈ سن کی تھی، جس میں مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی تصویر اور کرکٹ کا تاریک ترین دن کے نام سے سرخی لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کانٹینٹ کیریئیٹر فرید خان کی ٹوئٹ پر ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا کہ ’کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن اس مسئلہ کیا ہے میں تمہیں بتاتا ہوں!، یہاں سے (ایف) ہوجاؤ، تمہیں ایف کا مطلب تو سمھ آگیا ہوگا یا سمجھاؤں۔

 

براہ کرم (ایف) کا وہ مطلب نہ سوچیں جو آپ سوچ رہے ہیں! آپ جانتے ہیں کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں‘۔

ہربھجن سنگھ نے ذو معنیٰ جملے ادا کیے جس پر ایک طرف جہاں سوشل میڈیا مداحوں نے انہیں شدید ٹرول کیا وہیں کچھ بھارتی سائٹس یہاں بھی سابق بھارتی سپنر کے دفاع میں سامنے آئیں۔ اس صارف نے لکھا کہ اتنا زہر اچھا نہیں! بی جے پی جلد آپکو کوئی نہ کوئی سیٹ دے دیگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے اور ہربھجن سنگھ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں نہیں، ایونٹ میں شریک دیگر ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جس بھارتی سپنر نالاں نظر آتے ہیں۔

Leave a Comment