چین میں تیز رفتار گاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا جس سے 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گاڑی سے لوگوں کے کچلے جانےکا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔
استور ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، 17 افراد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد پرشان اور ناخوش تھا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کیلئے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے