چینی انجینئرز کی ہلاکت، چین کا پاکستان سے جامع تحقیقات کا مطالبہ

چین نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد خودکش حملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک گئے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چینی سفارتخانے اور قانصلیٹ نے پاکستان نے فوری طور پر ایمرجنسی کام کا آغاز کردیا ہے اور مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کر کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دیں۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے موثر اور عملی اقدامات کریں۔

Leave a Comment