ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

ڈالرکی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا،انٹربینک میں مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر نٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے پر بندہوا۔

اس سے قبل انٹربینک میں کاروباری اوقات کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہواتھا۔گذشتہ دنوں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کی کمی سے 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.38 روپے ہوگئی تھی۔
گذشتہ دنوں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ڈالر 280.27 روپے سے کم ہوکر 280.18 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب یورو کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 1.19 روپے کم ہوکر 296.25 روپے پر آ گئی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو 2.18 روپے کم ہوکر 350.26 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح سعودی ریال کی قیمت 5 پیسے کی کمی سے 73.74 روپے اور اماراتی درہم 18 پیسے کی کمی سے 75.65 روپے پر بند ہوا۔
  اقتصادی ماہرین کے مطابق، ملکی معیشت میں استحکام اور روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے مالیاتی اور اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔
کرنسی مارکیٹ میں حالیہ رحجانات اور معیشت میں بہتری کے اشارے ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہیں۔

Leave a Comment