’ڈومیسٹک کرکٹرز سے نا انصافی ناقابل قبول‘، احمد شہزاد چیمپئنز کپ سے دستبردار

اوپنر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے چیمپئنز کپ سے اپنا نام واپس لے لیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں بورڈ نے ‘چیمپیئنز ایونٹس’ کی نقاب کشائی کی تھی جبکہ ایونٹ میں فرسٹ کلاس، 50 اوور اور ٹی20 فارمیٹ کے میچز ہوں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ ڈرمیسٹک پلئیرز کیساتھ پسندیدگی، جھوٹے وعدے اور ناانصافی کررہا ہے۔

 

احمد شہزاد نے لکھا کہ ’بھاری دل کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ چیمپئنز کپ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، پی سی بی کی طرفداری، جھوٹے وعدے اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ڈومیسٹک پلئیرز کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر مشیروں پر وسائل ضائع کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان مہنگائی، غربت اور بجلی کے بڑے بلوں سے نبرد آزما ہیں، بورڈ کچھ نہ کرنے اور موجودہ ٹیم میں ناکام کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے 50 لاکھ روپے دے رہا ہے‘۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد نے گزشتہ سیزن میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی

Leave a Comment