ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین کے پردے پرتبصرہ دوبارہ وائرل

امریکا کے سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے مسلم خواتین کے پردے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
 اس ویڈیو میں ٹرمپ نے مسلم خواتین، خاص طور پر افغان خواتین کے پردے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پردے کے معاملے کو ناگوار نہیں سمجھتے، بلکہ اسے ایک قدیم اور قابل احترام روایت قرار دیتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تقریب کے دوران کہا کہ انہوں نے پردہ کرنے والی خواتین کو دیکھا اور ان کے خیال میں یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغان خواتین صدیوں سے پردہ کرتی آئی ہیں اور اگر وہ خود ایک عورت ہوتے، تو وہ بھی پردہ کرنے کو ترجیح دیتے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کچھ خواتین نے انٹرویو میں کہا کہ وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں اور یہ ایک ہزار سال پرانی روایت ہے۔
 اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پردہ کرنا میک اپ سے زیادہ آسان اور مناسب ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر وہ عورت ہوتے تو پردہ کرنا انہیں زیادہ آسان اور پسندیدہ لگتا۔
یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں مختلف قسم کے تبصرے اور آراء سامنے آرہی ہیں۔
کچھ لوگوں نے ٹرمپ کے اس بیان کو ان کی کھلی سوچ کا مظہر قرار دیا ہے، جبکہ دوسروں نے اسے ایک متنازع موضوع پر ان کی مخصوص رائے سمجھا ہے

Leave a Comment