رہنما پی ٹی آئی رضوان خانزادہ کارساز حادثے میں زخمی سے ملنے نجی ہسپتال پہنچ گئے، رضوان خانزادہ کے مطابق کار ساز حادثے کا زخمی عبدالسلام ہسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑرہاہے، ڈاکٹرز نے جواب دیدیا ہے عبدالسلام کے رشتے داروں کوکوئی پوچھنے والا نہیں۔
آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا زخمیوں کو جلدی جلدی جناح ہسپتال سے بھگایا گیا، عبدالسلام بھائی کو بھی زبردستی جناح ہسپتال سے نکالا گیا، عبدالسلام مررہاہے اس کی حالت بہت نازک ہے۔ عبدالسلام کی ٹریفک حادثے کی وجہ سے پسلیوں میں پسلیاں گھسی ہوئی ہیں۔
بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلہ
رپورٹ کے مطابق رضوان خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی کیوں خاموش ہے کہاں ہے، انصاف فراہم کرنے والے گورنر کو کیا گھنٹی بجاکر بلانا پڑیگا، جناح ہسپتال میں زخمیوں کا بروقت علاج ہوتاتو اتنی اموات نہ ہوتی عبدالسلام کا آپریشن ہوا ہے سب نے انہیں لاوارث چھوڈ دیاہے لیکن تحریک انصاف کارسازسانحہ کے مرحومین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔