بھارت کے ایک انجینیئرنگ کالج کے واش روم میں لگے خفیہ کیمروں سے بنائی گئی طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناکر مارکیٹ میں فروخت کردی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ طلبا اور ان کے والدین نے کالج انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔
کالج انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ ویڈیوز ایک سینیئر طالب علم نے فروخت کی تھیں جس کے بعد ویڈیوز لیک ہوئیں اور مبینہ طور پر واش روم میں خفیہ کیمرے بھی اسی نے لگائے تھے جس پر پولیس نے گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کے بوائز ہاسٹل سے ایک سینئر طالب علم کو گرفتار کر کے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا لیکن تفتیش کاروں کو ابھی تک کوئی لیک ویڈیو نہیں ملی۔ریاستی وزیر نارا لوکیش نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ افسران کو کالجوں میں اس قسم واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔