کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر رکشہ اور کار سے جا ٹکراگئی، حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو پر نشان پاکستان کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا گیا، جہاں ڈبل کیبن گاڑی بے قابو ہو کر رکشہ اور کار سے جا ٹکرائی۔آج نیوز کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا اور رکشے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ حادثے میں کار کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی خاتون چلارہی تھی، جس میں بیٹا بھی اس کے ہمراہ تھا تاہم حادثے میں خاتون اوراس کا بیٹا محفوظ رہے۔درخشاں پولیس کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔