کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔
کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے جس کے لیے ایس ایس یو کے 1 ہزار کمانڈوز فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔ کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگے۔
شائقین کے لیے چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے اور میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔