چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے۔ کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا۔
شعبہ انٹر نیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔ چیمپئینز ٹرافی کے انتظامی امور پر چئیرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔
سابق کپتان وقار یونس کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اعلی عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقار یونس مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے۔ چئیرمین محسن نقوی کرکٹ کے امور وقار یونس کو سونپ دیں گے۔
پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چئیرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے۔ وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔ چئیرمین محسن نقوی کرکٹ کےاہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں