الی ووڈ کی معروف فنکارہ راکھی ساونت کس بیماری میں مبتلا ہیں اور کل ان کی سرجری کیوں ہونے جا رہی ہے ۔ انہوں نے اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں مداحوں کو روتے ہوئے سب کھل کر بتا دیا ۔
اداکارہ کو رواں ہفتے کے آغاز میں دل اور پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، متعدد طبی معائنوں کے بعد راکھی ساونت کے رحم میں رسولی کی تشخیص سامنے آئی تھی۔’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق راکھی ساونت میں 10 سینٹی میٹر کا ٹیومر موجود ہے جس کی اداکارہ 18 مئی کو سرجری کروانے جا رہی ہیں۔
’ای ٹائمز‘ کے مطابق راکھی نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق نئی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔ اُنہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور ہفتے کے روز اُن کی سرجری کی جائے گی، ابھی وہ اپنی صحت کے بارے میں زیادہ بات کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ وہ اپنی سرجری کے بعد مداحوں کو اپنا ٹیومر بھی دکھائیں گی۔