یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز ہفتہ کو پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے، بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔