کم ترین اننگز میں 30 لسٹ اے سنچریاں، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بدھ کے روز چیمپئنز ون ڈے کپ کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز سکور کیے تھے۔ 272 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
بابر اعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی ان کی اننگ میں 7 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے ، بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ کی 180 اننگز میں 30 ویں سنچری سکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔ بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں 199 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 225 اننگز کا سہارا لیا۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ڈومیسٹک لسٹ اے کرکٹ کی 259 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بھارت کے سابق ٹیسٹ اوپنر شیکھر دھون نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلیے 262 اننگز کھیلیں جب کہ سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما نے بالترتیب 267 اور 275 اننگز میں 30 لسٹ اے سنچریاں سکور کیں

Leave a Comment