کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع

گر آپ اپنے موبائل ،کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے انٹر نیٹ کی پوری بینڈ وڈتھ استعمال نہیں کر رہے تو آپ بھی اپنا غیر استعمال شدہ انٹر نیٹ فروخت کر کے ڈالر کما سکتے ہیں۔کرپٹو کی دنیا میں ایک نیا پراجیکٹ لانچ ہوا ہے جس کا نام(Grass) ہے اور یہ پراجیکٹ چند ہفتوں میں ہزار وں ڈالر کے airdropدینے جا رہا ہے، آ پ بھی اس airdrop سے فائد ہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر آپ  airdrop کے بارے  میں نہیں جانتے تو کرپٹوکرنسی کی دنیا میں  airdrop  ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت مخصوص کام انجام دینے والے صارفین کو نئے ٹوکن دئیے جاتے ہیں۔یہ airdropکرپٹو سے متعلق نئے پراجیکٹس کی آگاہی فراہم کرنے یا ان پراجیکٹس کو اپنانے کے لیے دئیے جاتے ہیں۔اس طرح لوگ  صرف airdropسے ہی ہزاروں ڈالر کماتےہیں ۔
اب سب سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ پراجیکٹ کیسے کام کرتاہے اور مستقبل میں اس کی اہمیت کیسے بہت زیادہ بڑھ جائے گی؟لوگ(Grass)ویب ایکسٹیشن کو براوزر میں انسٹال کر کے اپنے غیر استعمال شدہ انٹر نیٹ کو(Grass)کو بیچ دیتے ہیں جس کے بدلے یہ پراجیکٹ لوگوں کو پوائنٹس دیتا ہے اور بعد میں  جب اس پراجیکٹ کا کوائنGRASS$ کرپٹو ایکسچینج پر لسٹ ہو جائے گا تو لوگ اس کو ڈالر میں تبدیل کر سکیں گے۔اب آپ کے ذہنوں میں یہ سوال جنم لے گا کہ یہ آپ کے اضافی انٹر نیٹ سے یہ کمپنی کیا کرتی ہے تو اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ آپ کا انٹر نیٹ آگے ان اے آئی کمپنیوں کو دیتے ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مختلف ماڈلز کو train کر رہے ہیں اور اس کام کے لیے ان کمپنیوں کو بہت زیادہ انٹر نیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

Leave a Comment