یشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے اموات کے متعلق سابق پاکستانی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے پاکستان میں 6لاکھ 64ہزار سے زائد اموات ہوئیں جو اس وقت کی پاکستانی حکومت کی طرف سے بتائی گئی تعداد سے 20گنا زیادہ ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایشیاء میں انڈونیشیاء اور دیگر ممالک نے بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد غلط بتائی۔ انڈونیشیاء میں 7لاکھ 36ہزار کے لگ بھگ اموات ہوئیں جو انڈونیشین حکومت کی طرف سے بتائی گئی تعداد سے 5گنا زیادہ ہیں۔
کورونا سے اموات ، ایشیائی ترقیاتی بینک نےاموات سے متعلق سابق پاکستانی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا