ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سپر سٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے دونوں بچوں کیساتھ مستقل طور پر لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما انڈیا میں شور شرابے سے دور نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جہاں دونوں آزادانہ گھوم پھر سکیں، دونوں بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرسکیں، دونوں سٹار کا ہدف ایسا شہر ہے جہاں عام لوگ انہیں پہچان نہ سکیں۔
فائنل کے ہیرو ویرات کوہلی وکٹری پریڈ میں شرکت کے بعد اہلیہ انوشکا شرما اور دونوں بچوں وامیکا (بیٹی) اور اکائے (بیٹا) کے ساتھ لندن چلے گئے تھے۔
انڈین میڈیا کے مطابق جب سے انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے دونوں سٹارز لندن شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
قریبی حلقے دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ خاندان انگلینڈ میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہوسکتے ہیں جہاں وہ ایک عالیشان گھر خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ویرات چونکہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، وہ اب برطانیہ میں مستقل ہی رہیں گے۔
انہوں نے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں یورپ میں رہنا پسند کرتا ہوں کیونکہ یورپ زیادہ تر لوگ ہمیں پہچان نہیں پاتے اور ہمیں معمول کی زندگی ملتی ہے۔
یاد رہے ورلڈکپ فائنل کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلتے رہیں گے۔ کوہلی فائنل میں پروٹیز کے خلاف 59 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی فائنل قرار پائے۔