کچے کے ڈاکو کی جانب سے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکو محمد یار بلوچ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ ان کے چینل کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور سبسکرائب کیا جائے ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سے توقع کیا جارہی ہے کہ جلد ہی پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب اعلیٰ حکام نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے پولیس نفری بھیجی تھی تاہم 25 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا