کیا واقعی دی سمپسنز‘ نامی کارٹون سیریز میں چاہت فتح علی خان کو شہرت ملنے کی پیش گوئی کردی گئی تھی؟ ہرکوئی حیران پریشان

اکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نامی کارٹون سیریز میں چاہت فتح علی خان کو شہرت ملنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق عمران عباس کی طرف سے دی سمپسنز کارٹون کا ایک ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو میں دنیا بھر کے اہم واقعات کی پیش گوئی کرنے والی اس کارٹون سیریز کی ایک قسط کے جو مناظر دکھائے گئے ہیں وہ چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدوبدی‘ کی ویڈیو سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔کیپشن میں عمران عباس لکھتے ہیں کہ ’’سمپسنز نے پھر کر دکھایا، جیسا کہ ماضی میں کیا۔ سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب آئے گا۔‘‘
دی سمپسنز کے اس کلپ میں کارٹون کریکٹر کی شکل و شباہت بھی ہو بہو چاہت فتح علی خان سے مل رہی ہوتی ہے۔ ویڈیو کلپ میں کارٹون کریکٹر میگی بھی موجود ہوتی ہے، جسے بدوبدی میں کام کرنے والی ماڈل وجدان رائو قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment