گاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ آئی کے 804 لگانے والا ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔

ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Leave a Comment