گاڑی کا چالان کرنے پر سب انسپکٹر قتل، ساتھی زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زڈد میں آکر ہائی وےکاسب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کردی گئی ہے۔

Leave a Comment