انگلینڈ کے لیجنڈ کرکٹر گراہم تھورپ کی موت پر آئے روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا انتقال 5 اگست کو ہوا تھا۔
لیکن سات دن بعد ان کی بیوی نے بتایا کہ تھورپ کی موت بیماری کی وجہ سے نہیں ہوئی، بلکہ انہوں نے اپنی جان دے دی۔ اب اس معاملے میں ایک نیا انکشاف ہونے کے بعد موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوںنے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی تھی۔
تھورپ کا انتقال 55 سال کی عمر میں ہوا اور ان کی اہلیہ نے بعد میں انکشاف کیا کہ انگلینڈ کے سابق بلے باز نے خودکشی کی تھی۔ وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔
برطانوی میڈیا نے تفتیشی ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ ’4 اگست کو صبح 8.26 بجے ایشر ریلوے اسٹیشن کے اہلکاروں کو پٹڑیوں پر حادثے کی اطلاع ملی۔ پیرامیڈیکس بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم ایک شخص کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ واقعہ کو مشکوک نہیں سمجھا جا رہا ہے۔
تھورپ، انگلینڈ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک، نے 1993 ء سے 2002 ءکے درمیان 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے میچ کھیلے۔
اس میں انہوں نے مجموعی طور پر 9124 رنز بنائے جن میں 16 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ امانڈا نے انکشاف کیا تھا کہ تھورپ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
امانڈا نے بتایا تھا کہ گراہم کافی عرصے سے ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما تھے اور بالآخر اس نے اپنی جان لے لی۔
آپ کو بتا دیں کہ تھورپ نے مئی 2022 ءمیں بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔
دی ٹائمز نے تھورپ کی اہلیہ کے حوالے سے کہا، “ایک بیوی اور دو بیٹیاں ہونے کے باوجود، جن سے وہ پیار کرتے تھے انہوں نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ صحت یاب نہیں ہو رہے تھے۔