مسلم لیگ نواز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ماڈل ٹاون میں طلب کرلیا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت پارٹی کے عہدیدار شرکت کریں گے .
اجلاس میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت پرمرکزی قائدین سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے گندم بحران معاملے پر وضاحت کیلئے شہباز شریف کو بھی طلب کررکھا ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی بیٹھک 3 بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہو گی، اہم بیٹھک میں رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف سمیت سینئر رہنما شریک ہوں گے۔
ماڈل ٹاؤن اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عہدیدار بھی شریک ہوں گے جبکہ مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آج کے ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورتی اجلاس میں 11 مئی کو ہونے والے ن لیگ کے جنرل کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہو گی۔