گوجرانوالہ :9مئی واقعہ پر 51ملزموں کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا

نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں 51ملزموں کوپانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپراء نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت میں مقدمے کا مختصر فیصلہ سنایا۔جو گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے کورٹ روم میں سنایا گیا، جس میں گرفتار تمام 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملزموں کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرنوالہ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
واضح رہے بانی پی ٹی آئی کو بھی اس مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا تھا، مقدمہ میں گرفتار 10 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے پولیس نے پاک فوج کے حوالے کیا تھا۔

Leave a Comment