گورنر پنجاب سلیم حیدر کی گاڑی کو چکوال میں حادثہ کے پیش آیا جس میں وہ معزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا جس میں گورنر محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دلہہ کے مقام پر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تھا۔ حادثے کے بعد گورنر سکواڈ کی دوسری گاڑی میں سوار ہو کر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
حادثے کے فوراً بعد موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی اور گاڑی کو سڑک سے ہٹا لیا تاکہ مزید کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو