گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہائوس پر قبضے کی بات پر وزیراعلیٰ علی امین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہائوس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے گورنرہائوس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔
ایک اور موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔گورنر کے پی نے کہا تھا کہ جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئیں گے۔