گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کے سبب ملک میں چینی، گھی اور کھانا پکانے کے تیل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چینی کی 50کلوگرام کی بوری کی قیمت میں 250روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے بوری کی قیمت 6ہزار 950روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح گھی کے ایک پیک کی قیمت میں 300روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی فی کلوگرام قیمت میں 40روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 60روپے فی کلوگرام اضافے سے 340روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح آٹے، خشک دودھ، ڈبے کے دودھ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی بجٹ 2024-25ء کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Comment