تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک طرف مہنگائی میں کمی کے دعوی کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسی طرح گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی بے قابو ہوگئیں۔
فیصل آباد میں گھی کی فی کلو قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 100 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لوگوں کا بجٹ پھر سے متاثر ہونے لگا۔
ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں را میٹریل مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کی فی کلو قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔