ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ سے رشتہ ڈھونڈھنے میں مدد مانگ لی

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا سے رشتہ ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک انٹرویو کا مختصر سا کلپ زیر گردش ہے جس میں اپنے منفرد لباس کے سبب شہرت پانے والی اداکارہ اورماڈل عرفی جاوید کو بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کا انٹرویو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ کلپ میں ثانیہ ملہوترا اپنی رشتے کروانے میں مہارت کا ذکر کرتے ہوئی بتاتی ہیں کہ انہوں نے اپنی بہن کا رشتہ کروانے سے لے کر کئی دوستوں کے رشتے کروائے ہیں جو کامیاب ہوئے میچ میکنگ میں میری کامیابی کی شرح کافی اچھی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ ہانیہ عامر نے ثانیہ ملہوترا کو ٹیگ کرتے ہوئے ہیلپ(مدد) کا لفظ لکھا۔جبکہ دوسری جانب ہانیہ عامر کے کمنٹ پر ثانیہ ملہوترا نے انکی مدد کرنے کی ہامی بھرتے ہوئے لکھا ضرور بہن۔ہانیہ عامر کی ثانیہ سے رشتہ ڈھونڈنے کی مدد مانگے پر صارفین اداکارہ کو بھارتی گلوکار بادشاہ سے شادی کرنے کے مشورے بھی دیتے نظر آئے۔

Leave a Comment