بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ اہم انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر ان سے متعلق اکثر معلومات غلط ہیں، مگر انہوں نے ان کو درست نہیں کیا کیونکہ وہ مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے۔ ہنی سنگھ کے مطابق، وہ بچپن میں طبلہ بجانے کے شوقین تھے اور 12 سال کی عمر میں ملحد بن گئے تھے، حالانکہ ان کی پرورش ہندو اور سکھ تعلیمات کے درمیان ہوئی تھی۔
اسلام کے ساتھ پہلا رابطہ:
2007 ء میں ہنی سنگھ نے موہالی شفٹ ہونے کے بعد صوفی اور مذہبی شخصیات سے رابطہ کیا اور اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان علماء سے ملاقاتوں کے دوران انہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ اس وقت وہ اب بھی ملحد تھے، مگر علماء سے مسلسل سوالات کرتے اور ہر سوال کا جواب ملتا۔
شہرت اور گمراہی:
2011 ءمیں شہرت پانے کے بعد ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔ اس دوران ان کی زندگی اور دماغ دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے، اور وہ ایک مشکل دور سے گزرے۔
بیماری اور مذہب کی طرف واپسی:
2018 ء میں بیماری کا شکار ہونے کے بعد ہنی سنگھ نے ملحدانہ خیالات کو چھوڑ دیا اور مذہب کو ماننے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے ان کی زندگی کو نئے سرے سے تبدیل کر دی