کارساز کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات کے دوران ہیونڈائی نشاط نے ایک غیر متوقع اعلان کر کے اپنے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ہیونڈائی نشاط نے اپنی کمرشل گاڑی، پورٹر H-100 کی تمام قسموں میں 2 لاکھ روپے تک اضافے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔یہ ایڈجسٹمنٹ جولائی 2024 سے لاگو ہونے والی ہیں۔اے سی کے بغیر ماڈل 2.6L Deckless کی قیمت 3,839,000 روپے سے بڑھ کر 4,039,000 روپے جبکہ اے سی کے ساتھ 2.6L Deckless ویرینٹ کی قیمت 3,949,000 روپے سے بڑھ کر 4,149,000 ہو جائے گی۔
قیمت میں 200,000 روپے اضافہ کے بعد اے سی کے بغیر 2.6L ڈیک ویرینٹ کی قیمت اب روپے 3,859,000 سے بڑھ کر 4,059,000 ہوگی جبکہ اے سی والے ویرینٹ کی قیمت 4,169,000 ہوگی۔علاوہ ازیں اے سی کے بغیر 2.6L ہائی ڈیک ویرینٹ کی قیمت 4,079,000 روپے جبکہ اے سی والے ویرینٹ کی قیمت 4,189,000 ہوگئی۔کمپنی نے کہا کہ وہ مارکیٹ کے بدلتے حالات کے جواب میں پورٹر H-100 کی قیمتوں کے ڈھانچے میں ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے۔ ہیونڈائی نے مزید کہا کہ یہ فعال قدم ہماری قیمتوں کے تعین کی حکمت عملی میں منصفانہ، دیانتداری، اور پائیدار مسابقت کے لیے ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے۔