یو اے ای ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تحفظات دور کرنے کے لیے بڑے اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام دستاویز کی تصدیق کے لیے ون ونڈو آپریشن قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ، ون ونڈو نادرا کے انتظام میں ہوگا۔

تعلیمی دستاویزات کی ویرفکیشن بھی آن لائن ہوسکے گی۔ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹس پر کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے، تاکہ دستاویزات کی ویری فکیشن میں آسانی ہو، عرب امارات حکومت کو دستاویزات کی جعلی تصدیق پر اعتراضات تھے، یو اے ای حکومت کو اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment