اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی .
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواستِ ضمانت مسترد کی .
عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا . تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی . اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں .