محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی پیش گوئی کے مطابق مغرب سے یکے بعد دیگرے دو سسٹم ملک میں داخل ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرےمغربی سلسلےکے تحت 13 اور 14 اپریل کو کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،اس دوران شہر میں آندھی بھی چل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہدادکوٹ اور سانگھڑ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس دوران بعض مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری اور بعض مقامات پر 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں غیر فعال رہ سکتی ہیں جب کہ شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، تاہم ہوا میں نمی میں کمی کے باعث موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سندھ کے دیہی علاقے شہید بینظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔