راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایڈیالہ جیل میں وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد پرامن احتجاج ہے ۔
جس دن میری گرفتاری ہوئی اس کے بعد جو ردعمل آیا وہ عوام اور کارکنوں کی جانب سے پرامن احتجاج تھا۔
جمہوری عمل کو ثبوتاژ کرنے کیلئے میری گرفتاری پر گھیراو جلائو جیسے واقعات کروائے گئے اور اس میں نامعلوم افراد ملوث ہیں ۔