9 مئی معاملہ،عمران خان اپنا کیس خود لڑتے ہوئے، تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر

راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایڈیالہ جیل میں وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد پرامن احتجاج ہے ۔

جس دن میری گرفتاری ہوئی اس کے بعد جو ردعمل آیا وہ عوام اور کارکنوں کی جانب سے پرامن احتجاج تھا۔

 

جمہوری عمل کو ثبوتاژ کرنے کیلئے میری گرفتاری پر گھیراو جلائو جیسے واقعات کروائے گئے اور اس میں نامعلوم افراد ملوث ہیں ۔

نو مئی گھیرائو جلائو واقعات میں کون ملوث تھا ہم جانتے ہیں ۔ جس ملک میں ایجنسیاں کام کررہی ہوں وہاں ایسے واقعات سامنے جان بوجھ کر لائے جاتے ہیں ۔

Leave a Comment