شادی کے دوہفتوں بعد شوہر کی وفات سے نوجوان بیوی 80 ملین رقم کی مالکن بن گئی۔مشہور و معروف سعودی بزنس مین نے اپنے انتقال سے کچھ ہفتے قبل شام کی 22 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی کی تھی اور ہنسی خوشی اپنے دوسرے گھر میں زندگی گزار رہا تھا کہ ایک دن اس شخص کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سےانتقال ہو گیا۔مذکورہ سعودی شخص نے اپنی پہلی فیملی کو بغیر بتائے دوسری شادی کی اب یہ آدھی سے زائد جائیداد،بنگلہ اور دیگر جائیداد میں حصےدار ہے پر اس کے شوہر کی دوسری فیملی اسے اپنے والد کی
دوسری اہلیہ ماننے سے انکار کر رہی ہے اور اسی طرح اسے جائیداد میں بھی حصہ دینے کو تیار نہیں،واضح رہے کہ مذکورہ شخص کی دوسری اہلیہ کے وکیل نے اس کیس کو انتہائی مضبوط بنا دیا ہے، اس نے اب انتقال کر جانے والے سعودی بزنس مین کے بھائی اور دوستوں کو قانونی کارروائی میں شریک کرتے ہوئے ان سے گواہی لی جو دوسری شادی کی تقریب میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔