مردان،ڈرائیور اور کنڈیکٹر میں جھگڑا، بس الٹ گئی،کئی جا ںبحق و زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان جھگڑے کے باعث بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

پشاور سے کراچی جانے والی بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے پر الٹ گئی۔

حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ریسکیوکے  ذرائع کے مطابق حادثےکیوجہ سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے بس کو تحویل میں لے لیا۔

Leave a Comment