اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اوپن میں ڈالر کا بھاؤ14 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 281 روپے 47 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 8 پیسے پر بندہوا۔

Leave a Comment