الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ جنگ سے متاثرہ 15ہزا ر خاندانوں کے لیے رمضان فوڈ پیکج اور جدید ایمبولینس غزہ روانہ کردی۔ مرکزی صدڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اسماعلیہ مصرسے رفح بارڈ رکے ذریعے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت کی اس کھیپ میں 20 بڑے ٹریلرز کے ذرریعے 400ٹن امدادی سامان غزہ بھجوایاگیا ہے ۔ جس کے ساتھ زخمیوں ومریضوں کیلئے جدید ساز و سامان سے لیس ایمبولنس بھی روانہ کی گئی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ جنگ سے متاثرہ 22 لاکھ افراد پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں کے لیے امتحان ہے۔ جنگ سے متاثرہ بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے الخدمت کی پوری ٹیم اور رضاکارمصروف عمل ہیں ، الخدمت فاؤنڈیشن اب تک غزہ متاثرین کیلئے ایک ارب 70کروڑروپے کی امدادی سرگرمیاں سر انجام دے چکی ہے۔
الخدمت فائونڈیشن نے رمضا ن کے آغاز پر 15ہزار خاندانوں کیلئے فوڈ پیکیج غزہ روانہ کردیا