چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ہیں، فوراً ملاقات کی اجازت دی جائے۔ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ملنے سے روک دیا گیا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اچانک ملاقات بند کردی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ہیں، بانی پی ٹی آئی سے فوراً ملاقات اور مشاورت کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں ہر قسم کے دوروں، ملاقاتوں اور انٹرویوز پر پابندی عائد کردی۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں۔