پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے حکومت سے مفاہمت کیلئے 3شرائط پیش کردیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ الیکشن 2024 کے 10متنازع حلقوں کا آڈٹ کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے اور احتجاج کی اجازت دی جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے یہ 3شرائط پیش کردی ہیں، یہ اقدامات کیے تو جائیں تو ہم معیشت، صحت، تعلیم اور سیکیورٹی معاملات میں تعاون کرسکتے ہیں۔