پاکستان اور آئی ایم ایف مشن حکام کے درمیان مذکرات آج بھی جاری رہیں گے جس دوران آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات ، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئی ایم ایف مشن کو جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے سٹیٹ بینک کے پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مذاکرات میں رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات اور حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔
دوسری جانب پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر آئی ایم ایف نے پلان طلب کر لیا۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا۔ذرائع ڈومیسٹنگ فنانسنگ کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پائے جانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا، حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن اور ریونیو پر ایف بی آر کے وفد کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔