مطابق سری لنکن میڈیا نے بتایا کہ لاہیرو تھریمانے کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، کار حادثے میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ رپورٹس کے مطابق لاہیرو تھریمانے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، ان کی گاڑی کو حادثہ سری لنکن شہر انورادا پورہ میں پیش آیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق لاہیرو تھریمانے کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ تھریمانے کی کار میں موجود کم از کم ایک اور مسافر کو بھی اسی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ تھریمانے نے 2010ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سری لنکا کے لیے 44 ٹیسٹ میچز، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی کھیلے۔
وہ 2014ء میں سری لنکا کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فتح سمیت تین T20 ورلڈ کپ مہمات میں ٹیم کے رکن بھی تھے اور دو ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی شامل تھے۔ انہوں نے پانچ ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ مارچ 2022ء میں تھا۔ انہوں نے جولائی 2023ء میں 13 سال بعد اپنے بین الاقوامی کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 34 سالہ کھلاڑی اس وقت پالے کیلے میں ہونے والے لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کے لیے کھیل رہے ہیں۔