مردہ مرغیوں کا گوشت کتنے روپے والے شوارمے میں استعمال کیا جاتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اعلیٰ افسر نے بتا دیا

جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ 30 روپے والے شوارمے میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن کے ممبر کا کہنا تھا کہ لاہور کی ٹولینٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کے ٹرک صبح کے اوقات میں لائے جاتے ہیں جن کی بیخ کنی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

دریں اثنا عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے سٹاک کیساتھ ایک ریسٹورنٹ کے مالک کی جانب سے بدتمیزی کا بھی نوٹس لیا گیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت میں مذکورہ ریسٹورنٹ کے مالک کو بلوائیں گے۔

Leave a Comment