سرچ انجن گوگل کی طرف سے سالانہ ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے، جس میں پاکستانیوں کی طرف سے سال 2023ء میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست بھی بتائی گئی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ فہرست درج ذیل ہے:۔
حریم شاہ
حریم شاہ معروف ٹک ٹاکر ہیں جو اپنی بے باک ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ انہیں پاکستانیوں نے گزشتہ سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔
علیزا سحر
علیزا سحر بھی ایک ٹک ٹاکر اور یوٹیوب ولاگر ہے، جس کی چند ماہ قبل ایک نازیبا ویڈیو لیک ہو کر منظرعام پر آئی۔ اسے پاکستانیوں نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔
ٹائیگرشروف
پاکستانیوں نے تیسرے نمبر پر بالی ووڈ سٹار ٹائیگر شروف کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔