سعودی وزارت تجارت نے غیر قانونی انعامی اسکیم اور لاٹری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی اکبار روزنامہ جنگ کے مطابق دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت تجارت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں، ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں اور جعل سازی میں ملوث افراد و اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت تجارت نے کہا ایسے افراد کا کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔سعودی وزارت تجارت کے مطابق تجارتی اداروں کے اشتہارات اپ لوڈ کرنے کیلیے بھی لائسنس لازمی ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق بغیر لائسنس کی اشتہاری مہم قانون شکنی تصور ہوگی۔