وزیر اعلیٰ کے پی کا 1500مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کا اعلان

یبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے 1500 رجسٹرڈ دینی مدارس کو سولرائزیشن کے منصوبے میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاورکا اجلاس ہوا جس میں حکام نے مساجد وعبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں مدارس بھی شامل کرنیکا فیصلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ 1500 تک رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے اور تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے  مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ رہائش پذیر ہوتے ہیں ان کی سہولیات کیلئے شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے وزیر اعلی نے کہا کہ پیڈوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان کی تعیناتی جلد کی جائے، پن بجلی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے اور پن بجلی منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کسی صورت قبول نہیں۔وزیراعلیٰ نے حکم دیاکہ آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے اور مقررہ مدت تک منصوبے مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں پر جرمانہ کیا جائے۔

Leave a Comment