لاہور کی ایک عدالت نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والی مسلمان خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی

لاہور کی ایک عدالت نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والی مسلمان خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق آسیہ بی بی نامی اس خاتون کو قرآن مجید کے اوراق جلانے کے الزام میں 2021ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کے خلاف مقامی لوگوں کی طرف سے پولیس کو رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ عدالت میں خاتون نے خود پر عائد الزام کی تردید کی تھی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں گوجرانوالہ میں 22سالہ نوجوان کو توہین مذہب پر مبنی مواد واٹس ایپ پر شیئر کرنے کے جرم میں سزائے موت اور اس کے ایک کم عمر ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Leave a Comment