سرکل آفیسراینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، سرکاری افسرکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

سرکل آفیسراینٹی کرپشن سیالکوٹ ملک ندیم منورنے سپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےپرائس کنٹرول مجسٹریٹ سوشل ویلفیئر افیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سرکل آفیسراینٹی کرپشن سیالکوٹ نےپر ائس کنٹرول مجسٹریٹ سوشل ویلفیئر افیسر کو پچاس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

سی او سیالکوٹ اینٹی کرپشن ملک ندیم منور نے کہا ہے کہ ہر محکمے کے افسر کو ایمانداری کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینی چاہئے۔ رشوت لینا ایک بہت بڑا گناہ ہے اور یہ عوام کے حق پر ایک ڈاکہ ہے۔

وضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کا پروگرام شروع کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں
الائیڈ بنک میں گھپلا،12لاکھ کے چیک کے عوض 1,20,00000کی ادائیگی
سرکل آفیسراینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کارروائی، سرکاری افسرکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

Leave a Comment